Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanمشکوک خطوط کی تحقیقات، راولپنڈی میں پوسٹ باکسز کے اطراف بیشتر کیمرے...

مشکوک خطوط کی تحقیقات، راولپنڈی میں پوسٹ باکسز کے اطراف بیشتر کیمرے خراب نکلے


سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو مشکوک پاؤڈر بھرے خطوط ملنے کی تحقیقات جاری ہیں، راولپنڈی میں پوسٹ باکسز کے اطراف موجود بیشتر سی سی ٹی وی کیمرے خراب نکلے۔

سب ڈویژنل پوسٹ آفس سیٹلائٹ ٹاؤن کی حدود میں واقع پوسٹ باکسز کا معائنہ جاری ہے، پوسٹ آفس کے تمام عملے کو شامل تفتیش کر لیا گیا ہے، پوسٹ باکسز والے علاقے میں واقع دکانوں اور دفاتر میں کام کرنیوالوں سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے 5 ججز کو مشکوک خطوط راولپنڈی اسلام آباد کے ایڈریس سے بھجوائے گئے، سی ٹی ڈی کی ٹیم تحقیقات کیلئے راولپنڈی اسلام آباد روانہ ہوگئی۔

پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کی خطوط سے ملنے والے پاؤڈر کی جانچ جاری ہے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو مشکوک پاؤڈر سے بھرے خطوط گذشتہ روز ملے تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں