Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistan  مصطفی آباد ایک ملزم گرفتار 2فرار پتنگیں بنانے والا سامان برآمد

  مصطفی آباد ایک ملزم گرفتار 2فرار پتنگیں بنانے والا سامان برآمد


مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پولیس تھانہ مصطفی آباد  نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر مصطفی آباد کے نواحی گاؤں وہیگل سے بھاری مقدار میں پتنگیں بنانے والا سامان اور ملزم کو گرفتار کرلیا، جبکہ دو ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، فرار ہونے والوں میں محمد شکیل اور وسیم شامل، فرار ہونے والے ملزمان پشاور اور ہری پور میں بھی پتنگیں بناتے اور مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات میں لاکر فروخت کرتے ہیں،ملزمان نے عید پر پتنگیں فروخت کرنے کیلئے پتنگیں بنانے کیلئے سامان جمع کر رکھا تھا۔

 ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد آصف ذوالفقار نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب اور ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھ کے خصوصی احکامات کی روشنی میں پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں، موٹر سائیکلوں پر سیفٹی وائر گارڈ بھی لگائے جا رہے ہیں، شہریوں کی قیمتی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانا پنجاب پولیس کا اولین فرض ہے، والدین سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے محفوظ رکھیں، آپ کے بچے بھی اس کا شکار ہو سکتے ہیں، معزز شہری پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کی اطلاع پولیس کو دیں ہم ہنگامی بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں گے، چوکی انچارج بیدیاں مشتاق احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں