Friday, December 27, 2024
ہومPakistanمطالبات منظور نہ ہوئے تو ۔۔۔ حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کو...

مطالبات منظور نہ ہوئے تو ۔۔۔ حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کو بڑی دھمکی دیدی



(ارشاد قریشی)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نےحکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ معیشت ٹھیک نہیں کرسکتے ،آئی پی پیز کو لگام نہیں ڈال سکتے تو سن لو تمہارا حال بھی حسینہ واجد جیسا ہو گا ،شہباز شریف صاحب حسینہ واجد کو تو ہیلی کاپٹر مل گیا آپ کو کو جہاز نہیں ملے گا۔ 

 امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے راولپنڈی کے  لیاقت باغ میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 5اگست کو  مودی نے کشمیر میں 370 A ختم کرکے کشمیر پر اپنا تسلط قائم کیا تھا ،مودی نے خواتین ،بزرگوں اور جوانوں سب پر جبر کرکے اس ظالمانہ قانوں کو نافذ کیا تھا ،کشمیری آج بھی اس جبر کو نہیں مانتے ہوئے اور مسلسل جدوجہد کررہے ہیں ،کشمیریوں نے ثابت کیا ہے کہ کشمیر کی جدوجہد کسی فوج کے جرنیل یا نواز شریف سے منسلک نہیں،جنرل باجوہ نے مودی کے ساتھ ساز باز کرکے یہ سب کچھ کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر کے معاملے میں واضح پیغام دے،کہا جائے کہ کشمیر کیلئے فوج بھی اتارنا پڑی ہم اتاریں گے ،کشمیر جب بھی ملے گا بزورشمشیر ملے گا ،کیا اب ہم بھارت سے ڈرنے لگے ہیں کیا ہمیں کشمیریوں کی لاشیں نظر نہیں آتی ؟کبھی ہم کہتے ہیں معیشت خراب ہے لڑ نہیں سکتے،معیشت کی خرابی کے ذمہ دار وہ جرنیل بھی ہیں جن کے گملوں میں یہ لوگ پروان چڑھتے ہیں جو آئی پی پیز میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ تم لڑ نہیں سکتے تم معیشت ٹھیک نہیں کرسکتے تم آئی پی پیز کو لگام نہیں ڈال سکتے تو سن لو تمہارا حال بھی حسینہ واجد جیسا ہو گا ،شہباز شریف صاحب حسینہ واجد کو تو ہیلی کاپٹر مل گیا آپ کو کو جہاز نہیں ملے گا ،اسلئے کہ رہا ہوں ہمارا حق ہمیں دو، انہوں نے کہا آج بھی یاسین ملک آسیہ اندرابی جیل میں ہے ،کشمیری سن لیں حکومت نے آپ کو بھلا دیا پاکستانی عوام نے نہیں بھلایا ،بنگلہ دیش کی مصنوعی ترقی کا راگ کچھ دانشور الاپتے رہتے تھے اصل میں حسینہ واجد ظلم سے حکومت کررہی تھی،حسینہ واجد نے ظلم جبر اور فاشسٹ کی بنیاد پر بھارت کے ساتھ 15 سال حکومت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش اور پاکستان بھی آگے بڑھے گا،پاکستان میں بھی امریکہ کے آلہ کاروں بھارت کے یاروں سے نجات حاصل کریں گے ،حمکران سن لیں ہم دھرنا دئے بیٹھے ہیں آپ نہ سمجھیں ہم تھک کر چلیں جائیں گے ،آپ سمجھ رہے ہیں کہ کچھ اشیاء کی قیمتیں اوپر نیچے کرکے آپ عوام کو کہیں کہ اس میں دھرنے والوں کا کریڈیٹ نہیں،تمہیں ان سب کو سامنے لانا ہو گا جو آئی پی پیز کے دھندے میں ملوث تھے تم نہیں لاو گے تو ہم سامنے لائیں گے ،اگر تمہیں بڑی گاڑیاں چلانا ہے تو اپنے پیسوں اور پٹرول سے چلاو،ہم اپنے جائز مطالبوں سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے،خطاب کے بعد مشاروت کرکے فیصلہ کروں گا کہ دھرنا یہاں سے 7 اگست  کو یا 8 اگست کو آگے بڑھانا ہے ،کبھی کمیٹی بناتے ہوں کبھی تاریخ دیتے ہو کبھی ٹیکنیکل کمیٹی لاتے ہو،چار دن سے حکومتی کمیٹی بھاگی ہوئی ہے تلاش گمشدہ ہے،اگر مطالبات منظور نہیں ہوئے تو بڑی کال دوں گا اس لئے مسئلہ حل کرو ورنہ وقت نہیں رہے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں 15 سالہ دورِجبر اور بھارت نواز حکومت کا خاتمہ ہوا،حافظ نعیم الرحمان





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں