مظفرگڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن)مظفرگڑھ میں نرس سے مبینہ زیادتی اور اسے قتل کرنے کی کوشش کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے نرس کا موبائل فون بھی برآمد کرلیا گیا، دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے، رکشہ ڈرائیور نے 26 اکتوبر کو نرس کو اغواء کرکے زیادتی اور قتل کی کوشش کی تھی۔
نرس کے بروقت لوکیشن بھیجنے پر پولیس پہنچی تو ملزمان فرار ہوگئے تھے۔