Tuesday, December 24, 2024
ہومPakistanمعاشی اشاریے درست,(ن) لیگ کا دور جب آتا ہے مہنگائی کم روزگار...

معاشی اشاریے درست,(ن) لیگ کا دور جب آتا ہے مہنگائی کم روزگار بڑھ جاتا ہے: مریم اورنگزیب



لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گزشتہ 9ماہ سے تمام معاشی اشاریے درست سمت میں جارہے ہیں ، آج مہنگائی 35فیصد سے 4.9فیصد پر آئی ہے۔(ن) لیگ کا دور جب آتا ہے مہنگائی کم  روزگار بڑھ جاتا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف یا (ن) لیگ کے پاس کوئی جادو کی چھڑی تو نہیں، (ن) لیگ کا دور جب آتا ہے تو مہنگائی کم ہو جاتی ہے اور روزگار بڑھ جاتا ہے۔جب( ن) لیگ کی حکومت آتی ہے تو فارن پالیسی ٹھیک ہو جاتی ہے، عام لوگوں کو روزگار ملنا شروع ہو جاتا ہے۔ساڑھے 6 سال بعد افراطِ زر کم ہو کر 4.9 پر آ گیا ہے، افراطِ زر نیچے آتا ہے تو معیشت میں بہتری آتی ہے ، اب تو انڈسٹری بہتر ہو رہی ہے اور روزگار مل رہا ہے، زراعت، آئی ٹی یوتھ پروگرام، خدمت کارڈ یا اقلیت ہر شعبے میں عوام مرکز ہے، کل پنجاب میں 30 ہزار بچوں کو سکالر شپ دی گئیں۔

“دنیا نیوز ” کے مطابق پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب  کاکہناتھا کہ اگر پیٹرول کی قیمت میں کمی آتی ہے تو ٹیمیں کرایہ کم کرواتی ہیں، سموگ پر 9 ماہ میں جو کام ہوا اس کی مثال نہیں ملتی، مارچ میں مریم نواز نے اجلاس میں تمام شعبہ جات کو ٹارگٹ دیئے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب سموگ بہت زیادہ ہوئی تو ایک دم ایمرجنسی نافذ کرنی پڑی، اگلے سال کیلئے ہم پہلے ہی ساری حکمت عملی بنائیں گے۔پہلے ہم بھٹوں کو سیل کرتے تھے، سموگ ختم ہوتے ہی وہ بھٹے پھر یہ کام شروع کر دیتے تھے، ایک ہزار بھٹے، انڈسٹری میں 219 یونٹ گرائے گئے، قصور کا بھٹہ میں نے خود جا کر گروایا کیونکہ وہ بااثر گروپ کا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں