ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ شاہ شمس کی حدود میں اندھے قتل کا معمہ پولیس نےحل کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی پی او صادق ڈوگر نے انکشاف کیا کہ دوست نےلڑکی کی خاطردوست کو قتل کردیا، مقتول اور قاتل ایک ہی لڑکی کوپسند کرتےتھے،علی رضا نے مقتول سیف المشوق کوسر میں راڈ مارکرقتل کیا، علی رضا کے ساتھ اس کا سہولت کار بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان نے قتل کے بعد لاش کوجلاکر ورکشاپ میں دفن کردیا،ملزم کے موبائل سے قتل کےواقعےکی ویڈیو بھی برآمد کر لی گئی ہے ، ملزم ڈکیتی اورموٹرسائیکل چوری کے28 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔