راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مری کیپٹن (ر) شہریار شیرازی نے کہا ہے کہ ملکہ کوہسار مری میں صاف ستھرا پنجاب صفائی مہم روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ آر ڈبلیو ایم سی کے ورکرز مری اور گردونواح میں صفائی ستھرائی مہم میں مصروف عمل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مری کے مختلف مقامات کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
تفصیلات کے مطابق اے ڈی سی آر مری کیپٹن (ر) شہریار شیرازی نے آر ڈبلیو ایم سی کے حکام کے ساتھ ہال روڈ، کلڈنہ اور سنی بینک کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے آر ڈبلیو ایم سی کی جانب سے مری میں جاری صفائی ستھرائی مہم کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مری کیپٹن (ر) شہریار شیرازی نے کہا کہ ملکہ کوہسار مری میں صاف ستھرا پنجاب صفائی مہم روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ آر ڈبلیو ایم سی کے ورکرز مری اور گردونواح میں صفائی ستھرائی مہم میں مصروف عمل ہیں۔ مری میں ملک بھر سے سیاح سیر و تفریح کیلئے بڑی تعداد میں آتے ہیں۔ انہیں صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ مری کے قدرتی حسن کو مذید دوبالا کرنے کے لیے ہمیں اپنے ماحول کو صاف رکھ کر ذمہ دار شہری کا ثبوت دینا ہو گا۔