Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanملکی سیاست پر ایسٹ انڈیا کمپنی کا ساتھ دینے والے قبیلے کے...

ملکی سیاست پر ایسٹ انڈیا کمپنی کا ساتھ دینے والے قبیلے کے لوگ مسلط ہیں، سراج الحق


فوٹو فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ایک ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس کی سیاست اور وسائل پر چند خاندانوں کا قبضہ نہ ہو، ملکی سیاست پر آج بھی ایسٹ انڈیا کمپنی کا ساتھ دینے والے قبیلے کے لوگ مسلط ہیں۔

 کراچی کے علاقے لانڈھی میں ترازو کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں مائیں بہنیں اور بیٹیاں محفوظ ہوں، ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں ہر انسان کی بزرگ اور بچے کی عزت ہو۔

سراج الحق نے کہا کہ ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں اقلیتیں محفوظ ہوں اور ترقی ہوں، ہم ایک ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں کرپشن اور ظلم نہ ہو،  جس کے پاسپورٹ کی دنیا کے ہر ایئرپورٹ پر عزت ہو۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں