پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ ملکی مسائل کےحل کے لیے تمام جماعتوں سے بات کرسکتے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کیساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا کہ ان جماعتوں کے ساتھ ہماری کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کی سیاست الگ الگ ہے، ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ یہ جماعتیں الیکشن کی وجہ سے الگ ہوئی ہیں پھر مل کر بیٹھ جائیں گی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اگر ملکی مسائل کے حل کے لیے بیٹھنا ہے تو کل صبح بیٹھ جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔