Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanملک بھر میں بارشوں کی نوید، شدید برفباری کے نئے سلسلے، دُھند...

ملک بھر میں بارشوں کی نوید، شدید برفباری کے نئے سلسلے، دُھند خاتمے کا امکان



بفہ (نمائندہ جنگ) طویل خشک سالی کا اختتام ملک بھر میں محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی شدید برفباری کے نئے سلسلے، دُھند کا خاتمے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کراچی تا کشمیر شہری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے ‏ملک میں مغربی ہوائوں کے زیر اثر بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا نیا سلسلہ 26جنوری سے شروع ہونے کا امکان ہے جو مزید شدت اختیار کرتا ہوا شمالی علاقہ جات، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور بالائی و وسطی پنجاب تک پھیل جائیگا جو وقفے وقفے سے بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا باعث بنے گا اس دوران تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارش کے علاوہ بلند پہاڑوں پر معتدل سے شدید بارش/برف باری جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں