Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanملک کو آگے جانا ہے تو سب کچھ پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے...

ملک کو آگے جانا ہے تو سب کچھ پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنا ہو گاریٹیلر زپر جولائی سے ٹیکس عائد ہو جائے گا: وزیر خزانہ



کمالیہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اگر ملک کو آگے جانا ہے تو سب کچھ پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنا ہو گا۔   خیرات سے سکول اور ہسپتال چل سکتے ہیں، ملک ٹیکس سے چلتے ہیں۔ریٹیلر زپر جولائی سے ٹیکس عائد ہو جائے گا

کمالیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس چھوٹ کو بتدریج کم کرنا ہے، ٹیکس نیٹ کو بڑھا رہے ہیں۔باقی سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لا رہے ہیں، ریٹیلر پر جولائی سے ٹیکس عائد ہو جائے گا، قوانین موجود ہیں لیکن اتھارٹی صحیح طرح سے ٹیکس جمع نہیں کر رہیں۔ٹیکس ڈیجیٹیلائزیشن سے کرپشن کم ہوگی، جی ڈی پی کا انحصار ٹیکس پر ہے، ٹیکس سے ہی سارا نظام چلتا ہے، ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

“جیو نیوز ” کے مطابق محمد اورنگزیب نے کہا کہ بات ہوتی ہے کہ آپ اپنے خرچے کم کیوں نہیں کرتے، یہ بات درست ہے، حکومتی اخراجات میں دو چیزیں ہیں جنہیں دیکھنا ہے، پہلی بات جو سبجیکٹ ختم ہو چکے ہیں وفاقی حکومت کو وہ وزارتیں ختم کرنا چاہئیں۔ حکومتی اخراجات پر غور کر رہے ہیں، وہ کم کریں گے، ڈیڑھ ماہ میں آپ کو اقدامات کا علم ہو گا، کراچی ایئر پورٹ کی آؤٹ سورسنگ جولائی میں ہو جائے گی۔ وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ لاہور کے ایئر پورٹ بھی پرائیویٹ سیکٹر کو دے دیں، اگر ملک کو آگے جانا ہے تو سب کچھ پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنا ہو گا۔

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ کہ اگر ملک کو ریلیف چاہیے تو خسارے اور حکومتی بوجھ کو کم کرنا ہوگا، زراعت اور آئی ٹی کا آئی ایم ایف یا کسی اور چیز سے کوئی تعلق نہیں ہے، زراعت اور آئی ٹی کے شبعے میں ترقی سے ملکی معیشت بہتر ہو گی۔ بلا سود کسانوں کے لیے قرضوں کی فراہمی سے زراعت میں انقلاب برپا ہوگا، اس بار چین سے پیسے نہیں ٹیکنالوجی مانگنے گئے تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں