Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanملک کے مختلف حصوں میں بارشوں، برفباری کے باعث سردی کی شدت...

ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں، برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ


ملک کے مختلف حصوں میں بارش سے طویل خشک موسم بلآخر ختم ہوگیا۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بارشیں جاری ہیں۔ بلوچستان میں چمن،کوژک ٹاپ، شیلاباغ، قلعہ عبداللہ سمیت کئی علاقوں میں موسلادھار بارش اور تیز ہواؤں سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔

ملکہ کوہسار مری میں بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بارشیں جاری ہیں۔ بلوچستان میں چمن،کوژک ٹاپ، شیلاباغ، قلعہ عبداللہ سمیت کئی علاقوں میں موسلادھار بارش اور تیز ہواؤں سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔

اس کے علاوہ خیبر پختونخوا اور کشمیر کے بعض اضلاع میں بھی بارشیں ہورہی ہیں، لوئردیر،غذر اور جنوبی وزیرستان کے بالائی علاقوں میں برف پڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ مو سمیات کے مطابق آج گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارش جب کہ پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان ہے، خطۂ پوٹھوہار میں بوندا باندی متوقع ہے۔

پنجاب اور بالائی سندھ کے بعض میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائی رہے گی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں