Tuesday, December 31, 2024
ہومPakistanملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس جزوی طور پر بحال...

ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس جزوی طور پر بحال کر دی گئی



ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس جزوی طور پر بحال کر دی گئی

 لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق بھکر، سرگودھا، راولپنڈی، ٹیکسلا، گوجر خان چکری میں موبائل فون سروس بحال کردی گئی ہے۔ بلوچستان کے علاقوں لورالائی، سبی اور جھل مگسی میں بھی سروس جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے۔

 “جیو نیوز ” کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ کے شہروں میں بھی سروس بحال کردی گئی ہیں تاہم کراچی میں سروس معطل رہے گی۔

خیال رہے کہ ملک میں عام انتخابات کے موقع پر ملک بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بند رہیں۔موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز  کی بندش سے امیدواروں اور ووٹرز کو مشکلات کا سامنا رہا۔
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں