Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanمنسوخ پرواز کے 136 عازمین حج کی روانگی پر سوالیہ نشان

منسوخ پرواز کے 136 عازمین حج کی روانگی پر سوالیہ نشان


فوٹو فائل

غیر ملکی ایئر لائن کی منسوخ پرواز کے 136 عازمین حج کی روانگی پر سوالیہ نشان لگ گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ایئرلائن کی کراچی دوحہ جدہ پرواز طیارے میں فنی خرابی کے باعث منسوخ ہوئی تھی۔ عازمین حج کا حج کی ادائیگی کےلیے سعودی عرب پہنچنے کا کل آخری دن ہے۔

غیر ملکی ایئرلائن سے سفر کرنے والے پاکستانی عازمین حج شدید پریشانی کا شکار ہیں، مسافر صبح سے ایئرپورٹ پر موجود ہیں، انہوں نے شکایت کی کہ ہمیں نہ ہوٹل بھیجا گیا، نہ کھانا دیا گیا ہے۔

مسافروں نے الزام عائد کیا ہے کہ غیر ملکی ایئر لائن کا عملہ نہ متبادل پرواز کا بتا رہا ہے اور نہ فون اٹھا رہا ہے۔

عازمین حج نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان بر وقت سعودی عرب پہنچانے کےلیے فوری اقدام کرے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں