Wednesday, January 8, 2025
ہومPakistanمودی کو تیسری بار جتوانے والے بھارتی کیسے اچھے ہوسکتے ہیں؟ گورنر...

مودی کو تیسری بار جتوانے والے بھارتی کیسے اچھے ہوسکتے ہیں؟ گورنر سندھ


فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی انتہا پسند ہندوؤں کا چہرہ ہے، بھارت کے لوگ کس طرح اچھے ہوسکتے ہیں جنہوں نے تیسری بار مودی کو جتوایا ہے۔

گورنر ہاؤس کراچی میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کو اعزازی ڈگری سے نوازنے کیلئے منعقدہ خصوصی کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ تخت پر بیٹھے ہوئے یزید کا نام کوئی مسلمان رکھنا نہیں چاہتا جبکہ امام حسن اور امام حسین کے نام پر لوگ مرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے خطاب میں پی آئی اے سے متعلق بات کی تھی، ان سے کہوں گا آپ اسلام کیلئے پاکستان آئے 500 کلو سامان جو چھوڑ آئے اسے درگزر کردیں، ڈاکٹر ذاکرنائیک دین پھیلانے نکلے ہیں تو چھوٹی باتوں کو درگزر کریں۔

گورنر کامران ٹیسوری نے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستانیوں کے دل میں جھانک کر دیکھیں، کراچی اور میں آپ کے مہمانوں کو لینے گورنر ہاؤس کے گیٹ پر کھڑا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستانی ہوں مگر ایک مہاجر ہوں میرے آباؤ اجداد بھارت سے اسلام کے نام پر بنے پاکستان کیلئے اپنی حویلیاں، جائیدایں اور سب کچھ چھوڑ کر آئے تھے اور ہمیں کوئی بھی پچھتاو نہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ میں معذرت چاہتا ہوں اگر کسی پاکستانی کی دل آزاری ہوئی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں