Monday, December 23, 2024
ہومPakistanمولانافضل الرحمان اڈیالہ جیل عمران خان سےملاقات کیلئے جائیںگے؟کامران مرتضیٰ نے بتادیا 

مولانافضل الرحمان اڈیالہ جیل عمران خان سےملاقات کیلئے جائیںگے؟کامران مرتضیٰ نے بتادیا 



(24نیوز) جمعیت علمائے اسلام(جے یو آئی) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کے حوالے سے چلنے والوں خبروں کی تفصیلات بتا دی۔ 

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کی بات زیر غور ہے تاہم ابھی تک کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ، ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان تک یہ بات پہنچائی گئی ہے لیکن چونکہ وہ اس وقت ملک سے باہر ہے تو بات آگے نہیں بڑھی،ملاقات کسی کی خواہش پہ ہوتی ہے پہلے تو اس کو سنیں گے اور اگر کسی کیلئے کوئی پیغام ہوا تو اس کو دیا بھی جاسکتا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ جے یو اٗٓئی اور پی ٹی آئی کے درمیان تعلقات اب  معمول پر آچکے ہیں اور جو تلخیاں تھیں وہ ختم ہو چکی ہیں، مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کے وقت عمران خان سے ملاقات میں کردار ادا کیا تھا لیکن یہ بات قبل از وقت ہے،مولانا نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سوال نامہ فراہم





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں