Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanمولانا طارق جمیل نے بھی ہیئرٹرانسپلانٹ کروالیا

مولانا طارق جمیل نے بھی ہیئرٹرانسپلانٹ کروالیا



(ویب ڈیسک)ناموراسلامک اسکالرمولانا طارق جمیل نے بھی بال لگوا لیے۔

ایک ہیئر ٹرانسپلانٹ کلینک کی جانب سے اپنے انسٹاگرام پیج پر مولانا طارق جمیل کی کچھ ویڈیوز  شیئر کی گئی ہیں،ان ویڈیوزمیں مولانا طارق جمیل کو اپنے ڈاکٹر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،ویڈیو میں  یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیئر اسپیشلسٹ بھی مولانا طارق جمیل کے ساتھ بات چیت اورمعائنے میں مصروف ہیں۔

دوسری ویڈیو میں مولانا طارق جمیل کو سر پر سرجیکل کیپ پہنے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ وہ اس دوران اپنے معالج کو ایک سو روپے کے نوٹ پراپنا سائن کر کے دے رہے ہیں۔

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کلینک سے کیا خدمات حاصل کی ہیں؟اس حوالے سےتفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں