Tuesday, December 24, 2024
ہومPakistanمولانا فضل الرحمن کا پی ٹی آئی کمیٹی کے ساتھ مشاورت کا...

مولانا فضل الرحمن کا پی ٹی آئی کمیٹی کے ساتھ مشاورت کا عمل آگے بڑھانے کا فیصلہ



 (طیب سیف) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کمیٹی کے ساتھ مشاورت کا عمل آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن سے ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے ملاقات کی ، ملاقات میں اپوزیشن اتحاد اور مستقبل کی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی ،مولانا فضل الرحمن نے پی ٹی آئی کمیٹی کے ساتھ مشاورت کا عمل آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ،اس سلسلے میں اتوار کے روز پی ٹی آئی اور جے یو آئی کی کمیٹی کے ممبران ملاقات کرینگے ۔ 

ملاقات میں پارلیمنٹ میں قانون سازی پر مشترکہ کوششوں کے عزم کا اعادہ کیا گیا ،اخونزادہ حسین یوسفزئی  کا کہنا تھا کہ  پاکستان آئین وقانون کے احترام سے ہی آگے بڑھے گا جبکہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عوام کے حق حکمرانی اور پارلیمان کو معتبر سمجھا جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں: صدر آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں