Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanموٹروے پولیس افسر کو گاڑی کی ٹکر مارنے کا کیسگرفتار خاتون سے...

موٹروے پولیس افسر کو گاڑی کی ٹکر مارنے کا کیسگرفتار خاتون سے متعلق عدالت سے اہم خبر آ گئی



(ارشاد قریشی)موٹروے پولیس افسرسے تلخ کلامی اور گاڑی سے ٹکر مارنے کے کیس میں گرفتارخاتون کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیا،علاقہ مجسٹریٹ نے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا تحریری حکمنامہ جاری کیا،عدالت نے ملزمہ کے 5روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔
دوران سماعت وکیل صفائی نے استدعا کہ گرفتاری کرتے وقت خاتون ملزمہ کو چوٹیں آئیں،طبی معائنہ کرایا جائے،عدالت نے وکیل صفائی کی ملزمہ کے طبی معائنہ کرانے کی استدعا منظور کرلی،عدالت نے حکم دیا کہ ملزمہ کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے سے قبل ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سے طبی معائنہ کروایا جائے،تفتیشی افسر ملزمہ سے جیل میں خاتون پولیس اور جیل افسرکی موجودگی میں تفتیش کرے،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ملزمہ سے جیل میں تفتیش کے حوالے سے مناسب اقدامات یقینی بنائے،عدالتی آرڈر کی کاپی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھجوائی جائے۔
عدالت نے حکم دیا کہ تفتیشی افسر ملزمہ سے تفتیش کی رپورٹ مقررہ وقت میں عدالت میں جمع کرائے، اگر تفتیشی افسرکو مزید تفتیش کی ضرورت پڑے تو سی آر پی سی کی دفعہ 167کی شق 5,6,7کے تحت کارروائی کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں