Monday, January 6, 2025
ہومPakistanموٹروے پولیس نے جلتی ہوئی کار سے مسافروں کو بحفاظت نکال لیا

موٹروے پولیس نے جلتی ہوئی کار سے مسافروں کو بحفاظت نکال لیا



 لاہور (آئی این پی  )موٹر وے پولیس نے جلتی ہوئی کار سے مسافروں کو بحفاظت نکال لیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اتوار کی علی الصبح کار چارسدہ سے فیصل آباد جارہی تھی کہ اچانک سیال موڑ کے قریب پٹرول لیک ہونے کی وجہ سے کار میں آگ بھڑک اٹھی، موٹر وے پولیس ایم 2 نے مسافروں کو کار سے بحفاظت نکالتے ہوئے جدید آلات سے فوری آگ پر پر قابو پالیا اور مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا، مسافروں نے موٹر وے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا اور ڈی آئی جی مسرور عالم کلاچی اور ایڈیشنل آئی جی علی احمدصابرکیانی نے پٹرولنگ افسران کی کارکردگی کو سراہا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں