Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanموٹر وے پولیس اہلکار 1500 گرام چرس دیتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،...

موٹر وے پولیس اہلکار 1500 گرام چرس دیتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، پولیس



تھانہ صدر حسن ابدال ضلع اٹک میں موٹر وے پولیس اہلکار سے منشیات برآمد کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم منشیات فروش کو 1500 گرام چرس دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ 

تفتیشی رپورٹ میں کہا گیا کہ موٹر وے پولیس نے گزشتہ دنوں مبینہ 200 پیکٹ چرس پکڑی تھی۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ قبضے میں لی گئی چرس ایڈمن آفس منتقل ہونے کے بعد مال مقدمہ میں خردبرد کی گئی۔ 

رپورٹ کے مطابق چرس کے 40 پیکٹ موٹر وے پولیس افسران نے آپس میں بانٹ لیے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان میں پانچ سب انسپکٹرز، ایڈمن افسر، ڈرائیور اور ایم ٹی او شامل تھا۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں