Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanمٹیاری: معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سرکاری افسر چچا سمیت قتل

مٹیاری: معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سرکاری افسر چچا سمیت قتل



(24نیوز) عید کی خوشی غم میں تبدیل ہوگئی،مٹیاری کے قریب گاؤں سراچوں کاکا میں برادری میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

مٹیاری کے تحصیل سعیدآباد کے گاؤں سراچوں کاکا میں کاکا برادری کے دو گروپوں میں  فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ  4 افراد زخمی ہوگئے،واقعے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

 قتل ہونے والا سراچوں کاکا اسلام آباد میں سی ایس ایس آفیسر تھا ، ایس ایس پی مٹیاری کے مطابق حالات قابو میں ہیں، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ سیاسی کشیدگی کا نتیجہ ہے،پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت سچیڈنو کاکا اور اللہ بچایو کاکا کے نام سے ہوئی ہےاور قتل ہونے والا نوجوان سچیڈنو کاکا منسٹری آف فنانس اسلام آباد میں ملازمت کرتا تھا۔

 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں