Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanمٹیاری: کھیت سے بچی کی لاش ملنے کے کیس میں پیشرفت، قاتل...

مٹیاری: کھیت سے بچی کی لاش ملنے کے کیس میں پیشرفت، قاتل ماموں نکلا


علامتی تصویر۔

ہالہ کے نواحی گاؤں میں کھیت سے بچی کی لاش ملنے کے کیس میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔

مٹیاری پولیس کے مطابق بچی کو قتل کرنے والا ملزم اس کا ماموں نکلا، ملزم کو خاتون سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم میانداد چانڈیو نے اپنی دوست سے مل کر بچی کو قتل کیا۔ دونوں ملزمان نے بچی سے سونے کی بالیاں چھینیں اور بچی کی چیخ و پکار پر اسے قتل کیا۔

پولیس کے مطابق بچی کو قتل کرنے کے بعد ملزمان سونے کی بالی 6 ہزار میں فروخت کرکے فرار ہوگئے تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں