Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanمہنگائی کا طوفان جعلی مینڈیٹ کا نتیجہ ہے، اسد قیصر

مہنگائی کا طوفان جعلی مینڈیٹ کا نتیجہ ہے، اسد قیصر


نواز شریف میں اخلاقی قوت ہوتی تو کہتے کہ میں ہار گیا، اسد قیصر – فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مہنگائی کا طوفان جعلی مینڈیٹ کا نتیجہ ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب میں اسد قیصر نے کہا کہ آئین کی بالادستی ہی حقیقی آزادی ہے، 11 اگست کو پورے ملک میں جلسے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق چلنے سے ملک آگے چلے گا، پنجاب کے عوام نے 8 فروری کو بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہم سے ہمارا مینڈیٹ چھینا گیا، مہنگائی کا طوفاں جعلی مینڈیٹ کا نتیجہ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ نواز شریف میں اخلاقی قوت ہوتی تو کہتے کہ میں ہار گیا ہوں، یہ تو مخالفین کو بات اور جلسہ تک نہیں کرنے دیتے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں