لاہور ہائی کورٹ میں ملک میں مہنگائی کے خلاف دائر آئینی درخواست پر سماعت ہوئی۔
دورانِ سماعت عدالتِ عالیہ نے پنجاب حکومت سے پرائس کنٹرول کرنے کے نئے قانون سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ پرائس کنٹرول کرنے کا پرانا قانون ختم کردیا گیا تھا، پھر اب یہ معاملہ قانون کے بغیر چل رہا ہے۔
وفاقی حکومت کےوکیل نے جواب دیا کہ پرائس کنٹرول کرنا پنجاب حکومت کی ذمے داری ہے۔
لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت سے پرائس کنٹرول کرنے کے نئے قانون سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہے۔