Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanمہنگائی کے حوالے سے وزارت خزانہ کی ماہانہ اقتصادی رپورٹ سامنے آگئی

مہنگائی کے حوالے سے وزارت خزانہ کی ماہانہ اقتصادی رپورٹ سامنے آگئی



(وقاص عظیم)مہنگائی کے حوالے سے وزارت خزانہ کی ماہانہ اقتصادی رپورٹ سامنے آگئی ۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق نومبر میں مہنگائی کی شرح 5.6 فیصد تک رہنے کی توقع ہے،دسمبر میں مہنگائی 6.5 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔ملکی برآمدات 2.5 سے 3 ارب ڈالرز تک رہنے کی توقع ہے۔

 رپورٹ کےمطابق مالی سال کے پہلے چار ماہ میں معاشی استحکام دکھائی دے رہا ہے ،جولائی سے اکتوبر کے دوران توقعات سے زیادہ معاشی بحالی ہوئی ہے ،اس دوران مہنگائی میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے ،چار ماہ میں ترسیلات زر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،شرح سود میں کمی سے سود کی ادائیگیوں میں کمی ہوئی ہے ،چار ماہ میں سود ادائیگیوں میں 5.3 کمی ہوئی ہے ۔
جولائی سے اکتوبر تک اخراجات میں 1.8 فیصد کمی ہوئی ہے،جولائی سے اکتوبر تک ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں 25.3 فیصد اضافہ ہوا ہے،آئندہ مہینوں میں معاشی سرگرمیوں میں اضافے کا امکان ہے ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں