پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سمیت اعلیٰ (ن) لیگی قیادت اور سفیر پاکستان نے مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نور اعوان سے ان کے بڑے بھائی کی وفات پر اظہار افسوس اور تعزیت کیا ہے۔
ن لیگی رہنما ملک نور اعوان کے بھائی مہر اعوان گزشتہ روز حرکت قلب بند ہوجانے کے سبب اچانک 60 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔
ان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ان کی اچانک وفات پر ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف ،سینٹر اسحق ڈار ، سینٹر افنان اللہ خان سمیت اعلیٰ لیگی قیادت نے ملک نور اعوان سے اظہار افسوس کیا ہے جبکہ جاپان میں مقیم پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ ، پیپلز پارٹٰی جاپان کے صدر شاہد مجید ، ن لیگ جاپان کے چیرمین ملک یونس ، تحریک انصاف جاپان کے صدر ملک یار محمد اور دیگر معروف شخصیات شیخ قیصر محمود ، شیخ ذوالفقار ،لالہ رفاقت خان ، لالہ شفاقت خان ، ملک سلیم ، شیخ عامر ، چوہدری عنصر ، مرزا اکرم ،ملک ساجد ،اشرف چیل ، رانا عابد حسین ، لطیف حسن نیازی سمیت بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے ملک نور اعوان کے بھائی کے لیے دعائے مغفرت کی ہے اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔