Tuesday, December 24, 2024
ہومPakistanمیری دلیری ختم ہوگئیمشکل سےخود کو خاموش رکھا ہے شیر افضل مروت 

میری دلیری ختم ہوگئیمشکل سےخود کو خاموش رکھا ہے شیر افضل مروت 



پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ک رہائی سے متعلق سوال پر کہا ہے کہ بڑی مشکل سے خود کو خاموش رکھا ہوا ہے ایسے سوال نہ پوچھیں۔

شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری دلیری ختم گئی ہے، وفاق نے جو بجٹ پیش کیا ہے اس سے ملک میں مہنگائی کی نئی لہر آئے گی، کھانے پینے کی اشیا پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے، بجٹ اصل میں آئی ایم ایف نے بنایا ہے، آئی ایم ایف نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام بھی صوبوں کو دینے کی ہدایت کی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ گلوکار ملکو کو بیرون ملک سفر کی اجازت نہ ملنے پر کہا کہ فنکاروں کا نام ای سی ایل پر ڈالنا افسوسناک ہے، ملکو کو برطانیہ میں پرفارم کرنے سے روک کر غلط حرکت کی گئی ہے، ایسے بھی فنکار ہیں جنہوں نے دیگر سیاسی پارٹیوں کیلئے نغمے یا ترانے گائے ہیں اور اس میں کچھ بھی غلط نہیں ہے لیکن ملکو کو روکنا شرمناک عمل ہے۔

 شیر افضل مروت نے کہا کہ بیرون ملک بیٹھ کرسیاست دانوں کی کردار کشی کرنے والے بھگوڑے لوگوں سے پیسے لے کرایسی حرکتیں کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کا صفائی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کیلئے گرینڈ آپریشن شروع





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں