Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanمیرے گھر سے غائب ہونیوالے موبائل کی لوکیشن کہاں کی آئی؟ بیرسٹر...

میرے گھر سے غائب ہونیوالے موبائل کی لوکیشن کہاں کی آئی؟ بیرسٹر گوہر نے حیران کن دعویٰ کر دیا



میرے گھر سے غائب ہونیوالے موبائل کی لوکیشن کہاں کی آئی؟ بیرسٹر گوہر نے …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر کاکہنا ہے کہ میرے گھر جب کچھ لوگ آئے تھے تب سے 2موبائل فون غائب ہیں،میں نے لوکیشن چیک کروائی، ایک موبائل کی لوکیشن ای 11کی ہے،مجھے بتایا گیا ہے موبائل اس وقت کسی کی تحویل میں نہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر خان نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کوشش تھی کہ ہمارا مشترک انتخابی نشان ہو تاکہ ووٹر کنفیوژ نہ ہو،میں ایک درخواست کے پروسس کیلئے الیکشن کمیشن آیا تھا، ان کاکہناتھا کہ امیدوار آزاد ہیں، ہارس ٹریڈنگ کے خدشات موجود ہیں،لیکن ہمارے ساتھ مخلص پارٹی امیدوار میدان میں ہیں،مشکل وقت  میں ورکرز ہمارے ساتھ رہے، امید ہے کہ وہ کرپشن نہیں کریں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے باوجود ہمیں عدلیہ پر اعتماد ہے،نظرثانی کی اپیل دائر کریں گے کیونکہ یہ ہماراآئینی و قانونی حق ہے،ان کاکہناتھا کہ پارلیمنٹ جا کر امیدوار پارٹی کا حصہ رہیں گے کیونکہ کاغذات نامزدگی پر پارٹی کا نام لکھا ہے،بیرسٹر گوہر نے کہاکہ پارٹی امیدواروں کی لسٹ اپ ڈیٹ کر دی ہے،کل تک ان کے انتخابی نشان بھی اپ ڈیٹ کر دیں گے،ہم یہ عوام پر چھوڑیں گے کہ وہ جس کو چاہیں ووٹ دیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ میرے گھر سے سرسری کاغذات اٹھائے گئے،میرے گھر جب کچھ لوگ آئے تھے تب سے 2موبائل فون غائب ہیں،میں نے لوکیشن چیک کروائی، ایک موبائل کی لوکیشن ای 11کی ہے،مجھے بتایا گیا ہے موبائل اس وقت کسی کی تحویل میں نہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں