لاہور (آئی این پی) معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنے آنے والی فلم “نایاب “کی ریلیز سے قبل ہی بتادیا کہ انہوں نے فلم میں ” میں ہی بھارت کو شکست دوں گی” کا ڈائیلاگ کیوں شامل کیا گیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں یمنیٰ زیدی بتاتی ہیں کہ انہیں فلم میں شامل” میں ہی بھارت کو شکست دوں گی” کا ڈائیلاگ سب سے اچھا لگا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ درحقیقت لوگوں کی توجہ حاصل کرنے اور شائقین کا مزہ دگنا کرنے کے لیے فلم میں “میں ہی بھارت کو شکست دوں گی” کا ڈائیلاگ شامل کیا گیا۔”نایاب “کو رواں ماہ کے اختتام تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے، اس میں یمنیٰ زیدی کرکٹر کے روپ میں دکھائی دیں گی۔