Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanنارتھ کراچی: لڑکے کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا سیکیورٹی گارڈ گرفتار

نارتھ کراچی: لڑکے کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا سیکیورٹی گارڈ گرفتار


کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں فائرنگ کرکے لڑکے کو قتل کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی سینٹرل نے لڑکے کو قتل کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کی گرفتاری کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے پولیس نے سیکیورٹی کمپنی کے سپر وائزر کو گرفتار کیا تھا۔

پولیس کے مطابق سپر وائزر نے تصدیق کے بغیر غیر تربیت یافتہ شخص کو بھرتی کیا۔

پولیس نے نارتھ کراچی میں متعلقہ کمپنی کے 12 گارڈز کے اسلحے ضبط کرلیے ہیں۔

دو روز قبل سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے کچرا چننے والے بچے کو قتل کردیا تھا۔

کراچی میں 3 روز میں 2 نوجوان غیر تربیت یافتہ سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے۔

7 جون کو نارتھ کراچی میں معمولی تکرار پر سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے نوجوان کی جان لے لی تھی۔

دوسری طرف 4 جون کو بھی نارتھ ناظم آباد میں گارڈ نے یو ٹیوبر سعد صدیقی کو قتل کردیا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں