Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanنارووال: سوتن نے شوہر کی پہلی بیوی کا بیڈ روم جلا دیا

نارووال: سوتن نے شوہر کی پہلی بیوی کا بیڈ روم جلا دیا


علامتی فوٹو

نارووال میں سوتن نے شوہر کی پہلی بیوی کا بیڈروم جلا دیا، ملزمہ ساس پر تشدد کرکے قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئی، شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق نارووال کے علاقہ سنکھترہ میں سوتن نے پیٹرول چھڑک کر پہلی بیوی کا کمرا جلا دیا، گھر کا سامان توڑا، ساس پر تشدد کیا اور قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئی۔

 شوہر کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ ماہ قبل پسند کی دوسری شادی کی تھی، آج دونوں بیویوں میں جھگڑا ہوا، جس پر دوسری بیوی نے کمرے کو آگ لگا دی۔

متاثرہ شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں