Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanنان فائلر کے بیرون ملک سفر حج و عمرہ سمیت ہر طرح...

نان فائلر کے بیرون ملک سفر حج و عمرہ سمیت ہر طرح کی پابندی ہونی چاہئے سلیم مانڈوی والا



(24نیوز)چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ نان فائلر کے بیرون ملک سفر ،حج و عمرہ سمیت ہر طرح کی پابندی ہونی چاہئے،ٹیکس کیلئے کم از کم سلیب 12 لاکھ سالانہ  تنخواہ ہونی چاہئے،ان خیالات کااظہار انہوں نے 24نیوز کے پروگرام نسیم زہر ایٹ پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کاکہناتھا کہ سٹینڈنگ کمیٹی متفق ہے کہ کم سے کم ٹیکس سلیبز کو 6 سے 8 لاکھ یا 10 لاکھ پر لے آئیں،نچلی سطح پر ٹیکس 100 فیصد ہے ہم اس کے حق میں نہیں۔انہوں نے کہاکہ سٹینڈنگ کمیٹی متفق ہے کہ نچلی ٹیکس سلیبز پر ٹیکس نہ بڑھایا جائے۔چاہے وہ 1 یا 2 ہزار ہی کیوں نہ ہو،40 سے 50 لاکھ سالانہ تنخواہ والوں پر 3 سے 4 فیصد ٹیکس بڑھایا جائے،سٹینڈنگ کمیٹی کے تمام اراکین اس پر متفق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں