Friday, December 27, 2024
ہومPakistanنان فائلر گاڑی، جائیداد کی خرید و فروخت نہیں کرسکے گا، ٹیکس...

نان فائلر گاڑی، جائیداد کی خرید و فروخت نہیں کرسکے گا، ٹیکس قوانین ترمیمی بل سینیٹ میں منظور


سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی، نا اہل فائلرز پر گاڑی، بینک اکاؤنٹ، شیئرز اور جائیداد کی خرید و فروخت پر پابندی کی شق بھی منظور کرلی گئی۔

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ہائی رسک افراد کا ڈیٹا بینکوں سے شیئر کرنے کی تجویز بھی منظور کرلی، ٹیکس آڈیٹرز اور ماہرین پر ٹیکس گزاروں کا ڈیٹا خفیہ رکھنے کی شق بھی ترمیمی بل کا حصہ ہے۔

اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ ہمارا ہدف زیادہ قابل ٹیکس آمدن رکھنے والا 5 فیصد طبقہ ہے، ٹاپ پانچ فیصد افراد میں انڈر فائلنگ بہت زیادہ ہے، ان افراد کو خریداری سے قبل گوشواروں میں ذرائع آمدن کا بتانا ہوگا۔

 ترمیمی بل 2024 سے 95 فیصد شہری متاثر نہیں ہوں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں