Monday, December 23, 2024
ہومPakistanنبی کریم ﷺکی تعلیمات کے مطابق پاکستان کو سنوارنا ہوگا وزیر اعظم...

نبی کریم ﷺکی تعلیمات کے مطابق پاکستان کو سنوارنا ہوگا وزیر اعظم شہبازشریف



(24نیوز) وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نبی کریم ﷺ کی ذات وہ روشن چراغ ہے جس نے جہالت کا خاتمہ کیا ، نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کے مطابق پاکستان کو سنوارنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کا لاہور میں محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حضرت محمدﷺکی ولادت باسعادت پر سب کو مبارکباد پیش کرتاہوں، آج انتہائی مبارک دن ہے اور آج اس عظیم ہستی کی ولادت ہوئی جس نےپوری کائنات کوبدل ڈالا، نبی کریم دشمنوں سے بھی انتہائی اخلاق سے پیش آتے تھے۔شہباز شریف نے کہا کہ کشمیر،فلسطین میں لاکھوں مسلمان خون کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمان آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، انشااللہ کشمیر اور فسلطین آزاد ہوگا۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ تقسیم دشمن کا ایجنڈا ہے جسے مل کر ناکام بنانا ہوگا، معاشرے میں نفرت، گالی اور انتہاپسندی کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی، بدکلامی اور انتہاپسند رویے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں سب کردار ادا کریں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں