ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)نشتر ہسپتال سے آرتھو پیڈک اور نیوروسرجری وارڈز ختم کرنے کا حکومتی اقدام کالعدم قراردیدیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ میں نشتر ہسپتال سے آرتھو پیڈک اور نیوروسرجری وارڈز ختم کرنے کے حکومتی اقدام کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے نشتر ہسپتال سے آرتھو پیڈک اور نیوروسرجری وارڈز ختم کرنے کا حکومتی اقدام کالعدم قراردیدیا گیا۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے آرتھوپیڈک اور نیوروسرجری ڈیپارٹمنٹ قائم رکھنےکاحکم دیدیا۔