Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanنواز شریف این اے 15 سے شکست تسلیم کرکے بڑے پن کا...

نواز شریف این اے 15 سے شکست تسلیم کرکے بڑے پن کا مظاہرہ کریں، گشتاسپ خان


آزاد امیدوار شہزادہ گشتاسپ خان—فائل فوٹو 

قومی نسشت، این اے 15سے آزاد امیدوار شہزادہ گشتاسپ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اپنی شکست تسلیم کر کے بڑے پن کا مظاہرہ کریں۔

شہزادہ گشتاسپ خان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ میں نے 25200 کی برتری سے کامیابی حاصل کی ہے، نوازشریف کا رشتہ دار انہیں غلط اطلاعات دے کر اپنی شرمندگی مٹا رہا ہے۔

گشتاسپ خان کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف کو شکست ہضم نہیں ہو رہی تو ہم دوبارہ الیکشن کے لیے بھی تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ جے یو آئی کے امیدوار مفتی کفایت اللّٰہ نے بھی اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔

شہزادہ گشتاسپ خان نے کہا ہے کہ این اے 15 کی خاتون آر او پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، 3 دن سے وہ آفس نہیں آئیں۔

یاد رہے کہ 10 فروری کو پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے این اے 15 مانسہرہ کا انتخابی نتیجہ چیلنج کیا تھا۔

سابق وزیراعظم نے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ مانسہرہ کے کئی علاقوں میں برف باری کے باعث رابطوں میں مشکلات کا سامنا تھا۔

انہوں نے درخواست میں کہا کہ 125 سے زائد پولنگ اسٹیشنوں سے فارم 45 نہیں پہنچے لیکن نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے، اس لیے این اے 15 سے نتیجے کو روکا جائے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں