Wednesday, December 25, 2024
ہومPakistanنواز شریف نے یوم تکبیر پر قائداعظم ٹو بننے کی ناکام کوشش...

نواز شریف نے یوم تکبیر پر قائداعظم ٹو بننے کی ناکام کوشش کی بیرسٹر سیف 



پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے یوم تکبیر پر قائداعظم ٹو بننے کی ناکام کوشش کی،28 مئی کو یوم آزادی اور یوم قائد سے بھی زیادہ اہمیت دی گئی۔

پشاور سے جاری اپنے بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے ایسا تاثر دیا کہ ان کے بغیر ایٹمی طاقت بننا ناممکن تھا، ایٹم بم کیلئے مرحومین ڈاکٹر عبدالقدیر اور ذولفقار بھٹو نے جان ومال کی قربانی دی تھی، دونوں مرحومین کو کریڈٹ دینے کی بجائے صرف نوازشریف کریڈٹ لینے کی کوشش کررہے ہیں، نواز شریف کے دور میں صرف دھماکے ہوئے جس کا اتنا کریڈٹ نہیں جتنا وہ لینے کی کوشش کررہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف جوش خطابت میں شہباز شریف کی تعریفیں کرتے ہیں مگر حقیقت اس کے برعکس ہے، دونوں میں شدید اختلافات پائے جاتے ہیں، پارٹی صدارت لینا، اسحاق ڈارکی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے، دونوں بھائی لوگوں کے سامنے کچھ بھی کرلیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ن سے ش نکل چکی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں