Monday, January 6, 2025
ہومPakistanنواز شریف کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات

نواز شریف کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات



صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز سے ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق، تجارت، آئی ٹی، تعلیم اور زراعت میں تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا کہ آسٹریلوی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری پر مکمل معاونت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ زراعت اور آئی ٹی کے شعبے میں آسٹریلیا کے تجربے سے مستفید ہونا چاہتے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں