Friday, December 27, 2024
ہومPakistanنوجوانوں کے رول ماڈل ارشد ندیم جیسے لوگ ہونے چاہئیں، خواجہ سعد...

نوجوانوں کے رول ماڈل ارشد ندیم جیسے لوگ ہونے چاہئیں، خواجہ سعد رفیق


فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ارشد ندیم قومی ہیرو ہے، یہ ہماری قومی ذمہ داری ہے کہ ہم انکا شایان شان استقبال کریں۔

لاہور ایئرپورٹ پر جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ قومی ہیروز کی تکریم کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کے رول ماڈل ارشد ندیم جیسے لوگ ہونے چاہئیں، ارشد کو اسپورٹس پر فوکس کرنا چاہیے اور ایمبیسیڈر آف اسپورٹس بننا چاہیے۔

خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ ارشد ندیم کو اسپورٹس کلچر کے احیا میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں