نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) طوہہ نظام پور میں زہریلی شراپ پینے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نوشہرہ میں شادی کی تقریب میں مبینہ طور پر غیر معیاری اور زہریلی شراب پینے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 9 کی حالت غیر ہوگئی۔پولیس کے مطابق ہلاک افراد میں تین کا تعلق اٹک سے ہے جبکہ تین کا تعلق نوشہرہ کے علاقے نظامپور سے ہے۔پولیس کے مطابق ہلاک اور متاثرہ افراد شادی میں شرکت کےلیے آئے تھے، غیر معیار زہریلی شراب پینے سے واقعہ پیش آیا، مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔