Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanنو منتخب امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم 18 اپریل کو حلف اٹھائینگے

نو منتخب امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم 18 اپریل کو حلف اٹھائینگے


جماعتِ اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیرِ حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو

جماعتِ اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیرِ حافظ نعیم الرحمٰن 18 اپریل کو حلف اٹھائیں گے۔

یہ بات جماعتِ اسلامی پاکستان کے ترجمان قیصر شریف نے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نو منتخب امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی حلف برداری کی تقریب جماعتِ اسلامی کے مرکز منصورہ میں ہو گی۔

جماعتِ اسلامی پاکستان کے ترجمان کے مطابق نو منتخب امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے اہم اجلاس طلب کر لیے۔

قیصر شریف نے یہ بھی بتایا ہے کہ جماعتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ عاملہ کا اجلاس 18 اپریل کو ہی منصورہ میں ہو گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں