پاک ایران کشیدگی کے باعث موجودہ صورت حال کے پیش نظر نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ڈیواس کا دورہ مختصر کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ڈیواس کا دورہ مختصر کردیا ہے ، وہ آج وطن واپس پہنچ رہےہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے بھی اپنے یوگنڈا کےدورے کومختصر کردیا ہے اور وطن واپس آرہے ہیں۔
ورلڈ اکنامکس فورم کی سائیڈ لائن پر وزیراعظم نے مختف ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائن پر نگراں وزیراعظم نے سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی ، جس میں خطے کی صورتحال اورمشترکہ امورپرتبادلہ خیال کیا۔
نگراں وزیراعظم نے بل گیٹس سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں ٹیکنالوجی سے متعلق گفتگو کی گئی، اس کے علاوہ انوارالحق کاکڑ کی ایتھوپیا کے نائب وزیراعظم سے بھی ملاقات ہوئی۔