Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanنگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی رہائشگاہ پر اہم بیٹھک آصف زرداری...

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی رہائشگاہ پر اہم بیٹھک آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی آمد



(علی رامے) سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو  نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی رہائشگاہ پہنچے جہاں وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے حوالے سے اہم موضوعات زیر بحث رہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف اور اسحاق ڈار بھی نگران وزیراعلیٰ کی رہائشگاہ پر پہنچے۔

یہ بھی پڑھیے: میرے پاس پکے ثبوت ہیں، ریحانہ ڈار کا انتخابی نتائج چیلنج کرنے کا اعلان

دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے مابین یہ ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی جس میں آئندہ حکومت سازی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر شہباز شریف نے پارٹی قائد میاں نواز شریف کا پیغام آصف علی زرداری کو پہنچایا۔

ذرائع کے مطابق حکومت سازی کیلئے دونوں جماعتوں کی جانب سے رائے پیش کی گئی جس کے بعد آئندہ ملاقات میں تمام تر معاملات کو باہمی مشاورت کے ساتھ حتمی شکل دی جائے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں