نگران حکومت کے آخری دنوں میں وفاقی وزیرتعلیم و تربیت مستعفی ہوگئے۔
نگران وفاقی وزیرتعلیم و تربیت مدد علی سندھی نے استعفیٰ دے دیا، صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پروزیر تعلیم کا استعفی منظور کرلیا۔
مدد علی سندھی کو بطور وفاقی وزیر تعلیم و تربیت ذمے داریوں سے فوری طور پر سبکدوش کردیا گیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے مدد علی سندھی کے استعفیٰ کی منظوری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔