کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنل پارٹی نے بلوچستان کے صوبائی حلقے پی بی 43سے آزاد امیدوار لیاقت لہڑی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سربراہ نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ اپنے امیدوار کو لیاقت لہڑی کے مقابلے میں دستبردار کررہے ہیں،کوشش ہے سیاسی کارکنوں کو نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم پر جمع کریں۔ان کاکہناتھا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم ہونے چاہئیں،ایران کا اقدام قابل مذمت ہے ،حکومت ایران اور افغانستان کیساتھ ملکر مسائل کا حل نکالے۔
سربراہ نیشنل پارٹی نے کہاکہ الیکشن شفاف ہونے چاہئیں، اللہ نہ کرے انتخابات ملتوی ہوں،ان کا کہناتھا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہمارا اتحاد ہے،ن لیگ کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے معاملات چل رہے ہیں،جام کمال کیساتھ آواران، دریچی اور لسبیلہ کی نشستوں پر معاملات طے ہو چکے ہیں،بلوچستان کے عوام کو ووٹ کا حق ملنا چاہئے۔