Friday, December 27, 2024
ہومPakistanن لیگی امیدواروں کاٹریبونل کی تبدیلی کا کیس قابل سماعت قرار

ن لیگی امیدواروں کاٹریبونل کی تبدیلی کا کیس قابل سماعت قرار



(عثمان خان)الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،الیکشن کمیشن نے ٹریبونل کی تبدیلی کے کیس کو قابل سماعت قرار دے دیا۔
اسلام آباد کے تین حلقوں کے الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا،الیکشن کمیشن نے ن لیگی امیدواروں کی درخواستیں سماعت کےلئےمنظور کرلیں،الیکشن کمیشن میں  کیس کی سماعت 6 جون کو ہوگی،الیکشن کمیشن نے دو گھنٹے قبل فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں  تین رکنی بنچ نے جاری کیا،طارق فضل چوہدی ،انجم عقیل اور خرم نواز نے ٹریبونل جج تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی،تینوں امید واد عام انتخابات میں اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہوئے،الیکشن کمیشن نے فریقین کو آج کے نوٹس جاری کئے تھے۔

ضرورپڑھیں:ہم نے تو نہیں کہا تھا انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرائیں، یہ انتخابات کرا لیتے سارے مسائل حل ہو جاتے: چیف جسٹس

الیکشن کمیشن میں گزشتہ روز درخواستیں دائر کی گئیُ تھیں،درخواست گزاروں کو آج سنا گیا،وککا نے دلائل دئیے،درخواست گزاروں نے ٹریبونل تبدیل کرنے کے درخواست کی تھی ،درخواست گزاروں کی طرف سے ریٹائرڈ جج مقرر کرنے کی بھی استدعا کی گئی تھی،درخواست گزاروں کی طرف سےکیس کے پی کے ٹریبونل کو بھجوانے کی تجویز بھی دی گئی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں