Monday, December 30, 2024
ہومPakistan(ن) لیگ اور پی پی کے درمیان حکومت سازی کے لیے بات...

(ن) لیگ اور پی پی کے درمیان حکومت سازی کے لیے بات چیت سے بات آگے نہ بڑھ سکی، چھٹا مذاکراتی دور آج ہو گا



جماعتِ اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے میں مکمل ناکام رہا ہے اس لیے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ ناکامی تسلیم کرتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دیں۔

منگل کو سینیٹ اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق نے کہا کہ انتخابات کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ جعلی انتخابات سے جعلی حکومت ہی بنے گی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس کی جزوی بندش پر سینیٹر مشتاق نے کہا کہ ملک میں تین روز سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس بند ہے، دال میں کچھ کالا نہیں بلکہ ساری دال کالی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کرنا عوام کے حقوق پر ڈاکا ہے، تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی سے اجتناب کر کے انہیں بحال کیاجائے۔



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں