Sunday, December 29, 2024
ہومPakistan’ن لیگ سے اتحاد ایک بھیانک تجربہ ہے‘پیپلز پارٹی کے گورنر پنجاب...

’ن لیگ سے اتحاد ایک بھیانک تجربہ ہے‘پیپلز پارٹی کے گورنر پنجاب سلیم حیدر کا حیران کن بیان



لاہور (ویب ڈیسک) گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ آزادی اظہار کے حق میں رہی ہے، ہتک عزت بل سے متعلق کوئی دعویٰ نہیں کیا تھا، یہ بات انہوں نے لاہور میں سندس فاؤنڈیشن کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

گورنر پنجاب نے ہتک عزت بل منظور ہونے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ گورنر کے پاس کو ئی ایسا اختیار نہیں کہ کسی قانون کو بننے سے روک سکے، بل پر دستخط نہ بھی کرتا تو بھی اس نے منظور ہوجانا تھا۔گورنر پنجاب کے مطابق طے ہوا تھا کہ حکومت اور صحافیوں کی ایکشن کمیٹی کی ملاقات ہوگی، یہ طے پانے کے بعد ہی میں بیرونی دورے پر چلا گیا۔

دوسری طرف نجی ٹیلی ویژن کے مطابق گورنر پنجاب نے مسلم لیگ ن کے ساتھ پیپلز پارٹی کے اتحاد کو ایک بھیانک تجربہ قرار دیا ہے۔

نجی ٹیلی ویژن کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد کا 16 ماہ کا تجربہ اچھا نہیں رہا، پارٹی کے اندر حکومت میں شمولیت کے لیے رائے بہتر نہیں، پیپلز پارٹی حکومت میں شامل ہوگی تو ناکامی کا ملبا اٹھانا پڑے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں