Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanن لیگ کیلئے نئی مشکل کھڑی پیپلزپارٹی نے بڑا مطالبہ کردیا

ن لیگ کیلئے نئی مشکل کھڑی پیپلزپارٹی نے بڑا مطالبہ کردیا



(راؤ دلشاد)پنجاب کابینہ میں توسیع کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن نے اتحادی جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کیساتھ بیک ڈور رابطے شروع کر دیئے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ کو  پیپلزپارٹی اور آئی پی پی سے پاورشئیرنگ فارمولاطے کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں کیونکہ دونوں جماعتیں ہی حکومتی جماعت کی خواہش سے زیادہ  وزارتیں لینے پر بضد نظر آ رہی ہیں لیگی قیادت  پنجاب حکومت میں پیپلز پارٹی کو 2  اور استحکام پاکستان پارٹی کو ایک وزارت دینا چاہتی ہے لیکن پیپلز پارٹی پنجاب میں 3 وزارتیں لینے پر بضد ہے۔

پنجاب  حکومت  اپنے موجودہ وزرا کی کارکردگی کے متعلق رپورٹس کی بنیاد پرردوبدل کرنے پر بھی غور کر رہی ہے،  اب تک کارکردگی نہ دکھانے والے وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جائیں گے،پیپلز پارٹی کی جانب سے  پاور شئیرنگ فارمولا سے متعلق 2رکنی کمیٹی بات چیت کر رہی ہے،  اس کمیٹی میں راجہ پرویز اشرف اور یوسف رضا گیلانی شامل ہیں،صوبائی اور وفاقی کابینہ میں شمولیت کا حتمی فیصلہ بلاول بھٹو زرداری کے فیصلے سے مشروط ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایئر کولر سے اے سی جیسی ٹھنڈی ہوا چاہیے تو یہ کام کر لیں 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں